ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بار بار ایک ہی کام کرنا اور الگ نتیجے کی امید کرنا ایک سنک ہے: راہل گاندھی

بار بار ایک ہی کام کرنا اور الگ نتیجے کی امید کرنا ایک سنک ہے: راہل گاندھی

Sat, 13 Jun 2020 22:04:25    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا انفیکشن کے مسلسل بڑھ رہے معاملوں کے سلسلے میں کسی نامعلوم مفکر کی مثال کے ساتھ ہفتے کو مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور کہا کہ بار بار ایک ہی طریقہ استعمال کر کے اس کے الگ الگ نتیجوں کی امید کرنا سنکی پن ہے۔ دراصل راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "بار بار ایک ہی کام کرنا اور اس میں بھی الگ نتیجے کی امید کرنا ایک سنک ہی ہے: نامعلوم۔"

اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے لاک ڈاؤن کے چاروں مراحل میں کورونا کے مسلسل بڑھے کیسز کو گراف کی شکل میں بھی پوسٹ کیا ہے۔ اس گراف سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ہر لاک ڈاؤن میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے کورونا بحران کے سلسلے میں مودی حکومت کو جمعہ کے روز بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ "ہندوستان ایک غلط دوڑ جیتنے کے راستے پر بڑھ رہا ہے۔یہ گھمنڈ اور نا اہلیت کے خطرناک مرکب کے نتیجے میں پیدا ہوا خطرناک سانحہ ہے۔"


Share: